ڈیرہ بگٹی(این این آئی)حکومتِ بلوچستان نے نوابزادہ میر چاکر خان بگٹی کو چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈیرہ بگٹی کے عہدے سے ہٹا دیا۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ بلوچستان صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ایجنڈا آئٹم نمبر 13 کے تحت منظور کیا گیا۔ نوابزادہ میر چاکر خان بگٹی کی برطرفی کا معاملہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کی سفارش پر کابینہ میں پیش کیا گیا تھا، جس کی منظوری کے بعد باضابطہ کارروائی مکمل کر لی گئی۔

