شیرانی ضلع کے ختم کرنے کے ناروا سازشوں کے خلاف 23جنوری کے شٹر ڈاؤن ہڑتال اور 25جنوری کے پہیہ جام ہڑتال کی پشتونخوامیپ مکمل حمایت کا اعلان

کوئٹہ (این این آئی) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں شیرانی ژوب آل پارٹیز اور انجمن تاجران کی حمایت پر شیرانی ضلع کے ختم کرنے کے ناروا سازشوں کے خلاف 23جنوری کے شٹر ڈاؤن ہڑتال اور 25جنوری کے پہیہ جام ہڑتال کی پشتونخوامیپ مکمل حمایت کرتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں، نوٹیفکیشن وغیرہ جس میں شیرانی ضلع کی حیثیت کو ختم کرکے اسے ضم کیا جارہا ہے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے اور اس سلسلے میں ضلع شیرانی، ضلع ژوب کے آل پارٹیز کی جانب سے شٹر ڈاؤن، پہیہ جام ہڑتال اور سیاسی جمہوری جدوجہد کی بھرپور حمایت کی گئی ہے۔ بیان میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ضلع شیرانی،ژوب میں شٹرڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بناکر اپنے حقوق کے حصول کی جدوجہد میں ساتھ اپنا مثبت وتعمیری کردار ادا کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں