پسنی (رپورٹر) چربندر کرکٹ کلب 13 سال بعد فائنل میں، نیو اسٹار کو شکست دے کر نئی تاریخ رقم کر دی تحصیل کرکٹ ایسوسی ایشن پسنی کے زیر نگرانی اور پاکستان کوسٹ گارڈز 4 بٹالین کے خصوصی تعاون سے جاری “آل پسنی چیمپئن شپ ناک آؤٹ ٹی 20 ٹورنامنٹ 2026” کا دوسرا سیمی فائنل کپتان رحیم داد کرکٹ گراؤنڈ وادسر میں کھیلا گیا۔
اس تاریخی مقابلے میں *چربندر کرکٹ کلب* نے نیو اسٹار کو 51 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
چربندر کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 147 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
نمایاں بیٹنگ 👇🏼
حمید اللہ نے جارحانہ 43 اور بلاول نے 27 رنز بنائے۔
نیو اسٹار کی باؤلنگ👇🏼
مزار جان نوری اور باسط عزیز نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں نیو اسٹار کی ٹیم چربندر کے باؤلرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 17.5 اوورز میں محض 96 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
نیو اسٹار بیٹنگ👇🏼
باسط عزیز 26 اور مزار جان نوری 21 رنز بنا سکے۔
چربندر باؤلنگ👇🏼
نسیم مراد نے 3 اور جمیل نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
بہترین کارکردگی پر حمید اللہ (43 رنز اور 1 وکٹ) کو ‘پلیئر آف دی میچ’ قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ چربندر کرکٹ کلب 2013 کے بعد پہلی بار کسی بڑے ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچی ہے۔جس پر اہل علاقہ اور شائقینِ کرکٹ میں جشن کا سماں ہے۔

