کراچی(اسٹاف رپورٹر) کنٹری پریذڈنٹ انسانی حقوق اقوام متحدہ برائے پاکستان و معروف سماجی و کاروباری رہنما عمران رشید شیخ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے کہا کہ سانحہ گل پلازہ قومی المیہ ہے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع افسوسناک اور دلخراش ہے جوکہ انسانی حقوق کی بھی بدترین خلاف ورزی ہے، متاثرین تاحال جھلس کر جاں بحق اپنے پیاروں کی باقیات کے حصول کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے جوکہ افسوسناک پہلو ہے، انھوں نے مذید کہا کہ ملکی معیشت پہلے ہی زبوں حالی کا شکار ہے سانحہ گل پلازہ کی وجہ سے ملکی معیشت پر مذید منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں جو ملکی معیشت کیلئے باعث تشویشناک ہے، پاکستان کا معاشی حب کراچی بدترین لاوارثی کا شکار ہے مقامی اور صوباء حکومت کو انتظامی امور سرانجام دینے میں مسلسل ناکامی کا سامنا ہے جو حکومتی گڈ گورنس پر ایک سوالیہ نشان بھی ہے، عمران رشید شیخ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے پر زور اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سانحہ گل پلازہ کی آزادانہ منصفانہ اور شفاف انکوائری کیلئے JIT تشکیل دی جائے اور متاثرین کو انصاف کے حصول کی فراہمی اور غفلت کے مرتکب کرداروں کو کیفرکردار تک پہنچانے میں اپنا موثر کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں سانحہ گل پلازہ جیسے بدترین سانحات سے بچاؤ ممکن ہوسکے۔

