بلدیہ کراچی میں میگا کرپشن کا طوفان، نیب انکوائریز اور جعلی تعیناتیوں کا انکشاف

کراچی (رپورٹر) بلدیہ کراچی اور سندھ حکومت کرپشن میں ایک پیج پر نظر آتے ہیں۔مئیر کراچی کے چہرے پر گل پلازہ حادثے کا کوئی غم نظر نہیں آتا۔ وزیراعلی کی میٹنگوں میں انکے چہرے اور منہ چلاتے کھاتے ہوئے غیر سنجیدہ فوٹیج متاثرین کے ذخموں پر نمک پاشی کررہے ہیں جبکہ میئر کے خلاف شواہد اور سندھ حکومت کی نا اہلی پر عوام میں سخت غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ افضل زیدی کو تبادلہ کراکے محفوظ کرنے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔ بلدیہ کراچی میں کرپشن راج تیزی سے جاری ہے سمیٹو اور بھاگو مہم چل رہی ہے۔اسلام آباد میئر کی تبدیلی پر زور ڈال رہا ہے۔ جبکہ تحقیقاتی اداروں اور نیب نے 15جنوری تک 2020سے2025تک کا کوئی ریکارڈ فراہم نہیں کیا۔ جسکی وجہ میگا کرپشن بتایا جا رہا ہے۔ جس پر نیب میونسپل کمشنر کو کال اپ نوٹس جاری کرچکی ہے اور مزید انکوائریز بھی شروع ہوگئی ہیں۔ جس میں افضل زیدی۔ ٹیم سہیل احمد اور فیصل رضوی کے خلاف فوری کاروائی کا امکان ہے۔ جبکہ سمیرا حسن کی تعیناتی کو چیلنج کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ افضل زیدی نے ہٹنے سے پہلے متعدد جعلی آرڈرز ترقی اور تعیناتیوں کے حکم نامے جاری کرادیئے ہیں۔ مسرت علی خان جو 31جنوری کو ریٹائرڈ ہو رہے ہیں انہوں نے جعلسازیوں کی لائن لگا دی ہے۔ گریڈ چار والے سولہ میں لگا دیئے گئے ہیں۔ وسیم اختر اور تسنیم احمد کو چونا لگا دیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے ایل ڈی اے اور ایم ڈی اے، کے ڈی اے۔ ایس بی سی اے اور کے ایم سی نے تمام کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ جبکہ بدنام زمانہ عزرا مقیم جعلی آرڈر لا کر بیس گریڈ میں ریٹائرمنٹ لینے اور بھاری رشوت دے کر کنسلٹنٹ بننے کی کوشش کر رہی ہیں۔ یوسف گوٹھ بلدیہ ٹاؤن کے لئے مختص چھ ایکڑ زمین ٹھکانے لگا دی گئی۔ جو سہیل احمد، فیصل رضوی اور میئر کراچی کی ٹیم نے نمٹائی۔ مئیر کراچی کی ناک تلے کرپشن کا بازار جوں کا توں سرگرم ہے۔سیف عباس میٹرک سرٹیفیکیٹ کے مطابق اور سروس ریکارڈ (اوریجنل) کے مطابق ریٹائرڈ ہو چکے ہیں۔ لیکن مئیر تمام دو نمبر کام کرا رہے ہیں اور ٹیپمرنگ کرکے انکی مدت ملاززمت 2027تک کردی گئی ہے۔ وہ نیب سے سزا کاٹنے کے بعد ضمانت پر ہیں۔ افسران کا کہنا ہے کہ فوجی افراد پر مبنی انکوائری کمیٹی بننی چاہئیں۔ کراچی کو بچایا جائے۔ سمیرا حسن نے جعلی افسر محسن شیخ جو رشوت ستانی پٹرول اسکینڈل جعلی آرڈرز اور پروموشن میں ملوث ہیں میئر سے ملوا کر واپس ایم سی آفس بلالیا ہے اور رشوت کی وصولی اسکے زریعے کی جائے گی۔ جبکہ سہیل احمد اور پی ڈی بس ٹرمینل نجم الزماں مین ٹھن گئی ہے سہیل احمد نے چھ ایکڑ کے پلاٹ جو بیچے جا چکے ہیں منسوخی پر مئیر کو کہا ہے کہ نجم کو ہٹا دیا جائے۔ پی ڈی کو شٹ اپ کال دلائی گئی ہے۔ جبکہ نجم الزاماں جنہیں نیب کی مکمل سپورٹ حاصل ہے سخت ایکشن لینے کا عندیہ دے چکے ہیں۔ خصوصی رپورٹ

اپنا تبصرہ بھیجیں