راجہ محمد اشتیاق ساؤتھ ایشین فٹ بال فیڈریشن کے اجلاس میں شرکت کے بعد تھائی لینڈ سے (آج)پاکستان روانہ ہونگے

بینکاک (این این آئی)پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے کانگریس رکن اور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر راجہ محمد اشتیاق ساؤتھ ایشین فٹ بال فیڈریشن کی مجلس عاملہ اور کانگریس کے اجلاس میں شرکت بعد بنکاک، تھائی لینڈ سے (آج)منگل کو پاکستان روانہ ہونگے۔ ساؤتھ ایشین فٹ بال فیڈریشن کی مجلس عاملہ اور کانگریس کا اجلاس گزشتہ روز تھائی لینڈ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی اور پی ایف ایف کانگریس رکن راجہ محمد اشتیاق پاکستان کی نمائندگی کی۔ اجلاس میں پاکستان کے علاوہ بھارت، نیپال، سری لنکا، بنگلہ دیش، بھوٹان اور مالدیپ کی فٹ بال فیڈریشنز کے عہدیدار شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں