اسلام آباد (این این آئی)عامر رضا کاظمی نے پاک چائنا فرینڈ شپ ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ میں ڈیف کا ٹائٹل جیت لیا جبکہ واجد علی خان اور عمر فاروق بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ اس موقع پر پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن بھی موجود تھے۔ گزشتہ روز لیزر سٹی بالنگ کلب، صفا گولڈ ایف سیون اسلام آباد میں پاک چائنا فرینڈ شپ ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ میں ڈیف مردوں کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں عامر رضا کاظمی نے 175 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ واجد علی خان نے 162 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی اور عمر فاروق 123 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ واضح رہے کہ 18 ویں نیشنل ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ (آج)منگل سے شروع ہو گی جس مینز ڈبلز اور مینز ٹیم کے ایونٹس (آج) منگل سے شروع ہونگے۔

