میئر کراچی کو طویل چھٹی پر بھیجنے کی تیاری، بڑے پیمانے پر تبادلوں کا امکان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سانحہ گل پلازہ فرعون اور غرور میں مبتلا افراد کی چھٹی کا سبب بن رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مئیر کراچی کو لمبی چھٹی پر بھیجنے کی تیاری ہو رہی ہے انکے دست راست افضل زیدی تبادلہ ہوچکے ہیں لیکن انکی مداخلت ربڑ اسٹمپ میونسپل کمشنر سمیرا حسن پر جاری ہے انکی ہی ہدایات اور حکم پر عمل درآمد چل رہا ہے۔ سمیرا حسن افضل زیدی سے ملاقات کرکے فائلوں کو نکال رہی ہیں۔ افضل زیدی سسٹم مکمل طور پر چھایا ہوا ہے۔ جبکہ مختلف اداروں کی رپورٹس کے بعد میئر کراچی کے گرد گھیرا تنگ ہوتا نظر آرہا ہے۔ سمیرا حسن بھی انڈر واچ ہیں۔ جنکی متعدد کرپشن کی شکایات پہلے ہی موجود ہیں۔ گل پلازہ بھی انکے ہی دائرہ کار میں آتا ہے وہ سینئر ڈائریکٹر اسٹیٹ کی پوسٹ پر آٹح سال سے موجود ہیں اور متعدد مارکیٹوں کے اسکینڈلز میں ملوث ہیں۔ سمیرا حسن کے گرد افضل زیدی سسٹم موجود ہے۔ جنکی کڑی نگرانی تحقیقاتی ادارے کر رہے ہیں۔ سندھ حکومت کے فرعون افسران کی تبدیلی کے بعد اب میئر کے ساتھ ساتھ اٖفضل زیدی سسٹم کی بھی چند دنوں میں باری آنے والی ہے جبکہ میونسپل کمشنر کے لئے شجاعت حسین، محمد علی شاہ، ڈاکٹر سیف الرحمان کے ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ جس میں شجاعت حسین کا نام سر فہرست ہے۔ نجم الزمان کی رپورٹ پر بس ٹرمینلز اسکینڈل پر تحقیقاتی اداروں نے گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات ناصر شاہ کو مکمل فری ہینڈ مل گیا ہے۔ سہیل احمد کے چار چارج، عدنان زیدی، فیصل رضوی، سیف عباس، افتخا رقائم خانی، ڈاکٹر انعام، ہمایوں خان، سمیرا حسن، معظم قریشی، عباس رضا زیدی، عارف قاضی، عدنان قریشی،مسرت علی خان، جنید اللہ، محکمہ انجینئرنگ کے افسران سمیت متعدد افراد کی پرسنل فائلیں اور سروس ریکارڈ کی چھان بین شروع ہو گئی ہے۔ انکی کرپشن اور زمینوں کی لوٹ مار اور ٹھیکوں میں گھپلوں کے بعد نیب انکوائری کو بھی سنجیدہ لیا جا رہا ہے۔ مختلف ٹاؤنز میں بھی تحقیقات شروع ہو گئی ہیں۔ سمیرا حسن کا سسٹم چلانے اور رشوت ستانی کا بھی سخت نوٹس لیا گیا ہے فائر بریگیڈ کے اہلکار بھی زد میں آئیں گے۔ بعض افسران اور پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندوں نے نمائندے سے گفتگو میں کہا کہ ظلم کی سیاہ رات ختم ہونے والی ہے۔ میئر نے پیپلز پارٹی کو دھچکا لگایا ہے۔جبکہ بلاول بھٹو کا ویژن کراچی کو ترقی یافتہ بنانے کا ہے۔ بلاول بھٹو کو تجویز دی ہے کہ میئر کا تحفظ نہ کیا جائے۔ جبکہ اعلی سطح پر بھی میئر کی رخصتی کی اطلاعات ہیں مراد علی شاہ بھی اب میئر کی حمایت سے دستبردار ہو چکے ہیں۔ جبکہ افضل زیدی کی خفیہ انکوائری تکمیل کے مراحل میں ہے اور انہیں اور انکی ٹیم کو گرفتار کئے جانے کا قوی امکان ہے۔ سمیرا حسن نے کچھ دن پہلے جو رشوت اٖل زیدی کو دی۔ سیف عباس نے جاتے جاتے ترقی دینے والوں کی رشوت کی رقم پہنچائی اسکی بھی تفصیل سامنے آنے والی ہے۔ ناصر شاہ سے افسران اور مختلف اداروں نے ملاقات کرکے تفصیل سے آگاہ کیا ہے۔ جلد تبادلوں کے بے رحم جھکڑ بھی چلنے والے ہیں۔ جبکہ نو ہزار ایکڑ زمین اور الہ دین پارک، سلاٹر ہاؤس، اسٹیڈیم۔ جعلی آکشن سمیت متعدد معاملات پر اعلی سطحی کاروائی چند دنوں میں متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں