ٹی ایم سی لانڈھی میں اساتذہ کو ہراسانی اور تبادلوں کے الزامات، کارروائی کا مطالبہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ کراچی کے بعد بلدیہ لانڈھی میں بھی چومکھی کا کھیل شروع ہوگیا۔ ٹاؤن چیئرمین کے بیٹر اور پرائیوٹ فرد اقبال سعید پرائیوٹ فرد کی ٹی ایم سی لانڈھی میں اجارہ داری اور کرپشن بے نقاب ہوگئی۔ چیکوں پر وصولی اور اقبال سعید کے بغیر کوئی فائل نہ دستخط کرنے نے رشوت ستانی کا بازار گرم ہونے کی تصدیق کردی ہے۔دوسری جانب محکمہ تعلیم میں خواتین کو ہراساں کرنے میں میونسپل کمشنر مشاہد، اقبال سعید پیش پیش ہیں۔ ٹاؤن چیئرمین کی دھمکیاں اور خواتین اساتذہ کی تزلیل کی جا رہی ہے۔۔ واٹس اپ گروپ میں گالیاں اور فحش گفتگو ڈیوٹی کو جواز بنا کر من مانی خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ٹاؤن چیئرمین جمیل نے ٹاسک دیا ہے کہ ایجوکیشن سے ٹیچرز کوفارغ کرکے جماعت اسلامی کی خواتین کو بھرتی کیا جائے۔۔میونسپل کمشنر مشاہدجنکی شہرت اچھی نہیں انہوں نے مخصوص خواتین کو حدف بنالیا۔جسکے مقاصدواضع ہیں۔ جمیل چیئرمین کی آشیر باد پر بدعنوانی۔ بیڈ گورننس اور ایجوکیشن میں عیاشی کا دروازہ ہراساں کرکے کھول دیا گیا ہے۔ عمریں دیکھ دیکھ کر مشاہد اور اقبال سعید نشانہ بنا رہے ہیں۔ جبکہ ہیڈ مسٹریس بھی نشانے پر ہیں جن سے خواہشات کا اظہار کرکے انکے انڈر اساتزہ کو نشانہ بنانے پر زور دیا جا رہا ہے کئی ٹیچرز ذہنی مریضہ بن چکی ہیں۔ مشہور خبط الحواس چیئرمین نے اضافی تنخواہوں کے بنے چیک دستخط کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ان اساتزہ نے ایم کیو ایم کے چیئرمین آفاق احمد سے ملاقات کی لیکن انہوں نے بھی کوئی ایکشن نہیں لیا جس سے انکا دہرا معیار سامنے آگیا۔ ایک ہی ٹیچر کے ایک ماہ میں چار تبادلے کر دیئے گئے احتجاج کرنے والے ڈپٹی ڈائریکٹر اور سپروائزر بھی گزشتہ روز ہٹا دیئے گئے۔ ہیڈ مسٹریس کے ٹیسٹ لئے گئے۔ اب اساتذہ کو تنگ کیا جا رہا ہے۔ ڈائریکٹر علی نواز تماشا بنا ہوا ہے۔۔ جماعت اسلامی کی ٹی ایم سی میں عیاشی کی گھن گرج نے سوالات اٹھا دیئے ہیں ۔ اساتذہ نے منعم ظفر اور حافظ نعیم الرحمان سے کاروائی کی اپیل کردی ہے۔۔ بار بار تبادلے جنسی ہراسمنٹ اور ٹاؤن چیئرمین کا اضافی تنخواہیں ادا نہ کرنے اور نوکری سے نکالنے کی دھمکیاں ناقابل برداشت ہیں۔ اقبال سعید دھمکی دیتا ہے کہ گھر بھج دیں گے۔ ایجوکیشن ڈائریکٹر آلہ کار بنا ہوا ہے۔ ملازمین کی دہائیاں سامنے آگئیں۔ ڈائریکٹر نے کہا کہ جمیل صاحب پہلے مجھے ہٹا چکے ہیں میں کچھ نہیں کرسکتا جو شکایات ہیں وہ درست ہیں۔ اقبال سعید اور میونسپل کمشنر ہراسمنٹ کر رہے ہیں۔ کرپشن یہ ہے کہ پانچ پانچ ہزار روپے فی ٹیچر رشوت لینے والے نعیم گوہر۔ شاہد، اقبال سعید نے لاکھوں روپے لے کر بھی واجبات ادا نہیں کرائے۔ اینٹی کرپشن اور نیب کاروائی کرے۔ جماعت اسلامی کا امیج بد سے بدتر ہو رہا ہے۔ قیادت نوٹس لے۔ ہم انہیں حقائق بتائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں