لاہور (این این آئی)ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے کہا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تین میچز کی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آسٹریلوی ٹیم پاکستان پہنچی ہے جہاں انہیں فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بعد ایک بار پھر آسٹریلوی ٹیم پاکستان پہنچی ہے جس کی قیادت مچل مارش کریں گے،آسٹریلوی اسکواڈ میں شامل جیک ایڈورڈز، جوش فلپ، مہلی بیئرڈمین، میتھیو کونا مین اور زیویئر بارٹلیٹ پہلی مرتبہ پاکستان آئے ہیں۔

