سول سیکرٹریٹ ملازمین کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، نوابزادہ امیر حمزہ

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء و صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے بلوچستان سول سیکرٹریٹ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر حمزہ محمد شہی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ملاقات میں سول سیکرٹریٹ کے افسران و ملازمین کو درپیش مختلف مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر حمزہ محمد شہی نے صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کو افسران و ملازمین کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے حل کے لیے فوری اقدامات کی درخواست کی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سول سیکرٹریٹ کے ملازمین کے مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بلوچستان کے تمام ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملازمین کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا صوبائی مشیر نے سول سیکرٹریٹ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر حمزہ محمد شہی کو جلد تقریبِ حلف برداری منعقد کرنے کی بھی ہدایت کیاس موقع پر وفد نے صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے انھیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ملاقات کے دوران سول سیکرٹریٹ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ولی خان کاکڑ، میر زاہد عمر زہری، عنایت اللہ ترین، محمد رفیق زہری، ندیم شاہ بخاری، نعیم کاکڑ، احمد خان مینگل، میر مختیار حبیب زہری، لعل جان زہری اور عجاز بادینی بھی موجود تھے۔ وفد کے اراکین نے صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کی جانب سے ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں