کوئٹہ(این این آئی)صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس (بی یو جے) کے نو منتخب صدر منظور احمد، جنرل سیکرٹری شاہ حسین ترین سمیت کابینہ اور مجلسِ عاملہ کے تمام اراکین کو مبارکباد پیش کی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے ہمیشہ آزادی? صحافت اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر کردار ادا کیا ہے، جو قابلِ تحسین ہے۔ نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے کہا کہ آزاد اور باخبر صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی مضبوط بنیاد ہوتی ہے اور صحافت ریاست اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتی ہے صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومتِ بلوچستان صحافی برادری کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہتی ہے اور صحافیوں کو درپیش جائز مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے نئی منتخب قیادت سے توقع ظاہر کی کہ وہ ذمہ دار اور تعمیری صحافت کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی، تاکہ عوام تک درست اور بروقت معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے کہا کہ حکومت آزادی اظہار پر یقین رکھتی ہے اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

