موسم تبدیل ؛ سکولوں کے اوقات کار بھی تبدیل ہوگئے

ویب ڈیسک : موسم کی صورتحال میں تبدیلی کے بعد اسکولوں نے اپنے اوقات کار تبدیل کر دیے، اب اسکول کا آغاز صبح 8 بجے ہوگا۔

اسلام آباد کے سرکاری و نجی اسکولوں اور کالجوں نے پیر سے معمول کے اوقات کار پر دوبارہ بحال کردیئے۔جس کے بعد تعلیمی ادارے سردیوں کے لیے بنائے گئے خصوصی شیڈول کے اختتام کے بعد اپنی روایتی صبح کے اوقات کار میں واپس آگئے ہیں۔

دسمبر کے آغاز میں سرد موسم اور ابتدائی صبح کی سختی کے پیش نظر تبدیل شدہ اوقات کار نافذ کیے تھے، جو 31 جنوری 2026 تک جاری رہے۔اسکول کا آغاز اب صبح 8 بجے کر دیا گیا ہے، نئے شیڈول کے مطابق کم عمر طلبہ کی کلاسیں دوپہر 1:30 بجے تک ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں