کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی کی ناک تلے سازشوں کے تانے بانے بنے جا رہے ہیں جن میں انکا معاون خاص معظم قریشی مرکزی کردار ہے۔ سمیرا حسن کے خلاف میڈیا مہم بھی معظم قریشی اور فیصل رضوی کے ایماء پر چلائی جا رہی ہے۔ سازش سینئر افسر نے تیار کی ہے جسکا تعلق محکمہ لینڈ سے ہے۔ ناظم آباد میں جو شاپس بنائی جا رہی ہیں جو کے ڈی اے کی جگہ پر بنائی جا رہی ہیں۔ کے ڈی اے نے کے ایم سی کو پارک اور پلے گراؤنڈز کے لئے جگہیں دی تھیں اسکے علاوہ کوئی ایس ٹی نہیں دی گئی۔ لینڈ کے سینئر افسر نے مئیر کو گمراہ کرکے جسکے لئے افضل زیدی کو استعمال کیا گیا۔ یہاں شاپس بنانے کی تجویز دی۔ جس پر سمیرا حسن کو یہ کام کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ڈیڑھ کروڑ کی انوسٹمنٹ کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سمیرا حسن اور مئیر کراچی کے خلاف سازش تیار کرلی گئی ہے۔جس میں مئیر کی اپنی ٹیم بھی شامل ہے۔۔ بلدیہ کراچی کے دفتر میں سمیرا حسن کو ہٹاکر سیف عباس کو لانے کی حکمت عملی طے کرلی گئی۔۔ معظم قریشی نے مئیر کی طرف سے فری ہینڈ دے دیا اور کہا کہ میں جو کہوں گا مئیر کریں گے۔ سسٹم میں چلاتا ہوں۔ محکمہ لینڈ اور دیگر کو ملا کر سمیرا حسن کو ناظم آباد کیسوں میں پھنسانے کی تیاری کی گئی ہے۔ فیصل رضوی نے سیف عباس کے صاحبزادے کو بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے لئے ٹوکن منی 25 لاکھ کا پے آرڈر دے کر باہر بھجوانے کا انتظام کردیا۔۔سیف عباسMC بنکر فیصل رضوی کو ڈائریکٹر لینڈ بنوائیں گے۔معظم قریشی نے کہا کہ سمیرا حسن ہٹے گی تو ایک دن میں چارج دلادوں گا۔ فیصل رضوی، عدنان زیدی، سیف عباس، مختلف افسران نے سیاسی دفتر میں بیٹھ کر سمیرا حسن کے خلاف گراؤنڈ بنانے کی واضع حکمت علی بنا لی۔ انہیں پھنسانے اور مئیر کی نظروں میں گرانے کے لئے معظم قریشی نے کہاکہ فیصل رضوی سندھ گورنمنٹ کو ایک کروڑ دے کر سیف عباس کو میونسپل کمشنر بنوائیں گے۔جسکی سیٹنگ ہوگئی ہے ہمیں سمیرا حسن کے خلاف چارج شیٹ تیار کرنی ہے۔ عباس رضازیدی کو بھی ٹاسک دے دیا ہے۔ دانیال کوئی خبر نہیں رکوائے گا۔ مئیر کو سارے افسران گمراہ کریں گے دانیال خبریں چلوائے گا۔ مئیر کراچی کے لئے یہ حرکات تازیانہ عبرت ہیں کہ کرپشن کے نشے میں دھت انکی اپنی ٹیم اور بدنام زمانہ کرپٹ افسران انکے لئے کلنک کا ٹیکہ بن رہے ہیں۔ مئیر کراچی معظم قریشی، فیاض چاچڑ اور نیب زدہ افسران کی حرکات کا کب نوٹس لیں گے۔ ایک ایسے وقت میں جب جماعت اسلامی مئیر کے خلاف تحریک لانے کی تیاری کر رہی ہے۔ انکی اپنی ٹیم مئیر کو کمزور کرنے اور چاروں طرف سے لوٹ مار کرکے مشکلات کھڑی کر رہی ہے۔ بلدیہ کراچی میں فرقہ وارانہ سازش اور خراسان کے کچھ علماء کو ملا کر سندھ حکومت سے سیف عباس کے لئے لابنگ بھی مئیر کو دیکھنی ہوگی۔ رواں ہفتے میں یا آئندہ ہفتے تک سمیرا حسن کو چارج لگوا کر معطل کرانے کی تیاری کرلی گئی ہے۔ جسکے بعد Stop gap arrangementکے طور پر سیف عباس حسنی جو نیب سے ضمانت پر ہیں جعلسازی اور واز وولن کیس سلاٹر ہاؤس اور کئی جعلسازیوں پر نیب سے دو سال کی سزا کاٹ کر ضمانت پر اعلی عہدے پر ماروائے قانون بیٹھے ہیں۔ افسران میں سازش پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے انکا کہنا ہے کہ مئیر کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں معظم قریشی، چاچڑ اور بدعنوان افسران موجود ہیں۔ ایک لسانی جماعت کے دہشت گرد اور فیصل رضوی کے دست راست نعیم ملاکو لینڈ میں بلدیہ ٹاؤن میں کام اتارنے کے لئے لگایا گیا ہے۔فیصل رضوی نے کرپشن کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے۔ جبکہ احمد ملا بھی سسٹم میں شامل کرلئے گئے ہیں۔ نعیم دہشت گرد کلنگ اور جرائم پیشہ افراد میں سر فہرست ہے۔ مئیر کراچی نے اگر نوٹس نہ لیا تو بلدیہ کراچی میں مئیر کو ہٹانے کے لئے پکنے والی کھچڑی کو تقویت ملے گی۔ اپنا الو سیدھا کرنے والی کرپٹ مافیا کی جیت ہوجائے گی۔ آئینہ دکھا دیا مئیر اور سمیرا حسن تادیبی کاروائی کریں اور سازش ناکام بنائیں۔

