فلسطین کیلئے کھڑا رہوں گا، مینیجر مانچسٹر سٹی

مانچسٹر (این این آئی)مانچسٹر سٹی کے گارڈیولا نے کہاہے کہ وہ فلسطین کے لیے کھڑے رہیں گے۔مانچسٹر سٹی کے مینیجر پیپ گارڈیوولا نے ایک بار پھر فلسطینی عوام کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ انصاف اور امن کے قیام میں مدد کے لیے غزہ پر اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ پر بات کرتے رہیں گے۔گارڈیولا نے میچ سے پہلے کی نیوز کانفرنس کو ایک پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کیا تاکہ دنیا بھر میں خاص طور پر غزہ میں جنگوں سے متاثرہ لوگوں کی حالت زار کو اجاگر کیا جا سکے۔انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ انسانیت کی تاریخ میں کبھی بھی ہماری آنکھوں کے سامنے معلومات اتنی واضح طور پر نہیں دیکھی گئی تھیں جیسا کہ فلسطین میں نسل کشی، یوکرین میں کیا ہواروس میں کیا ہوا، پوری دنیا میں کیا ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں