شماس العباد خان رانا مشہود کے ہمراہ ورلڈ گورنمنٹ سمٹ 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

کراچی(ایم پی پی میڈیا سیل / اسٹاف رپورٹر) سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کے صاحب زادے شماس العباد خان نے چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود کے ہمراہورلڈ گورنمنٹ سمٹ 2026 میں پاکستان کی ہوپ نیٹ ورک 2026میں نمائندگی، کی پاکستان کی جانب دنیا بھر سے آئے ممالک کوپریزینٹیشن دی جسے سراہا گیا۔پاکستانی وفد نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان کی تقریبا تین چوتھائی آبادی 30سال سے کم عمر کی ہے۔ نوجوان stretagic قومی اثاثہ ہے قومی یوتھ ویژن جو وزیر اعظم شہباز شریف نے چلایا جسکی سربراہی رانا مشہود خان کر رہے ہیں۔انکی قیادت میں مربوط اور اسکیبل سسٹم کے ذریعے نوجوانوں کی ترقی کو قومی پالیسی کا مرکز بناتا ہے۔ BYMPنے ایک قومی رابطہ کاری فریم ورک کے سااتھ نوجوانوں کا ویژن پیش کیا۔ جس میں تعلیم، ملازمت، کھیلکی مہارتوں کے ساتھ مالیاتی اور دیگر امور پر روشنی ڈالی گئی۔ وفد نے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی والہانہ سوچ اور ملک میں نوجوانوں کے لئے بہترین مواقع اور جدید تعلیم اور ترقی کے لئے انکے ویژن کا شرکاء کو ادراک کیا گیا۔ اس سلسلے میں انکی سوچ، حکمت عملی اور جاری اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ دی ہوپ نیٹ ورک جسکی سربراہی بحرین وزارت یوتھ افیئرز راون بنت نجیب توفیقیجو نوجوانوں کو با اختیار بنانے اور مستقبل کے لئے حکمرانی و بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے میں توجہ مرکوزکرا رہی ہیں۔ جبکہ سائیڈ لائن پر شماس العباد خان بن عشرت العباد خان نے احسن کپا ڈیہ کے ہمراہ وزراء اور نوجوانوں کے لیڈرز سے ملاقاتیں کیں۔ تاکہ ہنر مندی، کی ترقی، ڈیجیٹل انووویشن، انٹر پرینیور شپ اور نوجوانوں کے بحرین اور عرب امارات کے ساتھ شراکت داری میں تعاون اور ایک دوسرے سے تبادلہ خیال و حکمت عملی وضع کی جا سکے۔ تاکہ ہوپ نیٹ ورک جیسے پلیٹ فارمز کے زریعے عالمی شراکت داروں کے ساتھ ملکر کام کرکے نوجوانوں کی جامع اور باہمی تعاون پر مبنی ترقی کے اقدامات کو آگے بڑھایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں