ویب ڈیسک: کراچی میں میٹرک امتحانات کے لیے نیا گریڈنگ سسٹم نافذ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
بورڈآف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی نے نیا گریڈنگ سسٹم جاری کردیااوررواں برس جماعت نہم کے سالانہ امتحانات سےیہ نیاگریڈنگ سسٹم نافذ ہوگاجبکہ جماعت دہم کےلیےنیاگریڈنگ سسٹم سال2027 سے لاگو ہو گا،نئے گریڈنگ سسٹم میں میٹرک میں پاس ہونےکےلیےکم ازکم نمبر40فیصدمقرر کیے گئے ہیں۔
نئےگریڈنگ سسٹم کےتحت فیل کا تصور ختم اور یوگریڈ متعارف کروادیا کردیا گیاہے،96 سے 100 فیصد نمبر لینے والوں کو A++ گریڈ دیا جائےگا،40 فیصد سےکم نمبرلینےوالےطلبہ U گریڈ کےحامل ہوں گے،کم از کم 40 فیصد نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کامیاب تصور ہوں گے۔

