اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقدہ نیشنل رینکنگ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل پاکستان آرمی نے جیت لیا۔ اسلام آباد ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی منعقدہ ایونٹ میں میزبان اسلام آباد، پنجاب،خیبر پختونخوا، سندھ، آرمی، واپڈا ریلوے، او جی ڈی سی ایل، ایچ ای سی ٹیموں نے حصہ لیا۔ ایونٹ میں آرمی کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا۔ وویمنز کیٹیگری کے فائنل میں آرمی کی حائقہ حسن نے کلثوم خان کو 0-3 سیٹ سے شکست دی۔ مینز فائنل میں آرمی کے عباس امجد نے عبدال خان کو سخت مقابلے کے بعد 2-3سے ہرایا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی نیب مسعودعالم تھے جنہوں نے جوائنٹ ڈائریکٹر ایس ای سی پی خرم حسن، ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکرٹری رفیق سرحدی،انٹرنیشنل کھلاڑی راحیلہ کاشف اور دیگر کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

