ایف جی پولو نے ایبک پولو کپ کا ٹائٹل جیت لیا

اسلام آباد (این این آئی)ایف جی پولو نے فیصلہ کن معرکہ میں دفاعی چیمپین ڈائمنڈ پینٹس کو شکست دیکر ایکوسٹار 49 واں ایبک پولو کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔ لاہور پولو کلب میں کھیلے گئے فائنل میچ کی مہمان خصوصی امریکی ناظم الامور نیتلی بیکر تھی جبکہ فائنل میں ڈی ڈبلیو پی گروپ کے ڈائریکٹر طحہ محمد نسیم، لاہور پولو کلب کے ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز محمد نصیر، راجہ عامر، سیکرٹری میجر امجد غفور، ڈی ڈبلیو پی ایکوسٹار کے مارکیٹنگ ہیڈ شعیب یونس سمیت پولو فیملیز کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ فائنل میچ میں زبردست مقابلے کے بعدایف جی پولو نے ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم کو چار کے مقابلے میں ساڑھے سات گولز سے شکست دی۔ایف جی پولو کی فتح میں راجا میکائل سامی نے نمایاں کردار ادا کرتے ہوئے چار شاندار گول اسکور کیے جبکہ مارکوس ریوارولا نے ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے تین گول داغے۔اختتامی تقریب میں امریکی ناظم الامور نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں