پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ پہنچ گئی، وائٹ بال سیریز دس فروری سے شروع ہوگی

جوہانسبرگ /اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے دورے کیلئے جوہانسبرگ پہنچ گئی۔ قومی ٹیم بذریعہ دبئی جنوبی افریقہ پہنچی جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف محدود اوورز کی سیریز میں حصہ لے گی۔دورہ جنوبی افریقہ کے دوران پاکستان ویمن ٹیم میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ویمن کرکٹ سیریز کا آغاز 10 فروری سے ہوگا۔اس دورے میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی قیادت فاطمہ ثناء کریں گی جبکہ وہاب ریاض ٹیم کے ہمراہ مینٹور کی حیثیت سے موجود ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں