کراچی (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ سانحہ اسلام آباد. بلوچستان اور خیبر پختوخواں میں دہشت گردی میں فتنہ الہندوستان و افغانستان ملوث ہیں دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ہے. پاک افواج اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر دہشت گردوں کا قلع و قمع کرنے کے لئے عملی کردار ادا کررہی ہے. پوری پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ساتھ ہے. مسلم لیگ بلوچستان کے عہدیداران و کارکنان ملک استحکام. امن و امان کے لئے دن رات کوشاں ہیں. یہ باتیں انہوں نے مسلم لیگ صوبہ بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر رفیع اللہ اچکزئی. صوبائی ترجمان ڈاکٹر عادل. ضلع کوئٹہ کے صدر بشیر خان اچکزئی. عبد الروف آزاد. محمد صدیق. نجیب خان سے اپنی رہائشں گاہ پر کیں. اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفی ملک. سندھ کے جنرل سیکرٹری کنور ارشد علی خان. کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان. مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شاہد عباسی. صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ. سید مشرف علی اور دیگر بھی موجود تھے. اس موقع پر مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفی ملک نے کہا کہ بلوچستان کے عوامی مسائل سے واقف ہیں مسلم کے قائد چوہدری شجاعت. چوہدری سالک حسین. مرکزی سیکرٹری جنرل محمد طارق حسن کارکنان کو کبھی نظرانداز نہیں کرینگے اور بہت جلد مرکزی قائدین بلوچستان کا دورہ کرینگے.

