پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز 2 ارب 45 کروڑ روپے میں بک گئی۔ ولی ٹیک نے سب سے زیادہ بولی لگا کر ٹیم خرید لی اور اس کا نیا نام راولپنڈی رکھ دیا۔
نیلامی کی تقریب ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد کی گئی جہاں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی موجود تھے۔ اس موقع پر سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور قومی ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس بھی موجود تھے۔
ملتان سلطانز کی بیس پرائز 182 کروڑ روپے مقرر کی گئی جبکہ ملتان سلطانز کے مالکانہ حقوق کے لیے 5 بڈرز میں مقابلہ ہوا۔
ملطان سلطانز کی نیلامی کی سب سے زیادہ بولی 245 کروڑ روپے لگائی گئی اور یہ فرنچائز 245 کروڑ روپے میں بک گئی۔
پی ایس ایل کی ٹیم ملتان کو ولی ٹیک نے 2 ارب 45 کروڑ روپے میں 10 سال کے لیے خریدلیا اور اس ٹیم کا نام بدل کر راولپنڈی رکھ دیا۔ ملتان پی ایس ایل کی سب سے مہنگی فرنچائز بن گئی ہے۔

