ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے نویں میچ میں جنوبی افریقا نے کینیڈا کو جیت کے لیے 2174 رنز کا ہدف دے دیا۔
احمدآباد میں جاری گروپ ڈی کے میچ میں کینیڈا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز اسکور کیے۔
پروٹیز کی جانب سے کپتان ایڈن مارکرم 59 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ڈیوڈ ملر 39 اور ٹرسٹن اسٹبز 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
رائن رکلٹن 33، کوئنٹن ڈی کاک 25 اور ڈیوالڈ بریوس 6 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے۔
کینیڈا کی جانب سے انش پٹیل نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ دلپریت باجوہ نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

