کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ کراچی قانون کا احترام نہیں کرتی۔ عدالتیں کھلونا بنا دی گئی ہیں گمراہ کرو اپنا الو سیدھا کرو۔ فیصل رضوی کا شروع کیا گیا کھیل اب فراز شیخ نے بھی آگے بڑھانا شروع کردیا ہے۔ نوٹوں کی چمک دیکھ کر انہوں نے بھی کرپشن کو اوڑھنا بچھونا بنا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فراز شیخ بھی فیصل رضوی کے پیش رو بن گئے۔ عدالتی احکامات نظر اندازکردیئے گئے۔ ST2/1اورنگی ٹاؤن کو جعلی آکشن کے کرداروں کے حوالے کرنے کا فیصلہ بھاری رقم وصول کرنے کے بعد پیر کو فراز شیخ نے اجلاس میں کیا۔۔ فراز شیخ نے بھاری رقم لے کر قبضہ دینے کی یقین دہانی کرادی۔ جبکہ متاثرین اور عدالتوں میں زیر سماعت کیس کے فریقین نے توہین عدالت دائر کرنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔ایک مبصر اورنگی افسر نے کہا کہ میں تو ہر معاملے سے الگ ہوں لیکن یہ ضرور کہوں گا کہ عدالتیں افسران کو ٹف ٹائم دیتی ہیں۔ جھوٹی رپورٹس اور جعلسازوں کو بھی ٹف ٹائم دیں۔ معاملہ اینٹی کرپشن عدالت میں بھی زیر سماعت ہے فیصل رضوی، ناصر رزاق اور جمال اختر ضمانت پر ہیں۔ مئیر کراچی کو چونا لگانے اور انہیں کرپشن کرکے سب اچھا کی رپورٹ دینے کا مذموم کھیل جاری ہے۔ فراز شٰیخ نے فیصل رضوی کے ساتھ ملکر پرانے افسران کو حدف بنانے اور فیصل رضوی کے میگا کرپشن چھپانے کے لئے گاڑی کا تحفہ فیصل رضوی سے وصول کیا ہے۔ جبکہ عدنان قریشی اور عارف قاضی کو الگ تحائف دیئے گئے ہیں۔ عدالت میں ارجنٹ سماعت اور توہین عدالت کی درخواست لگانے کے لئے مئیر، میونسپل کمشنر، ڈائریکٹر لیگل، سینئر ڈائریکٹر اورنگی فراز شیخ، جبکہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر عارف قاضی، کلرک عدنان قریشی، جمال اختر، فیصل رضوی، اور حکومت سندھ کو فریق بنایا گیا ہے۔ سہیل احمد اور فیصل رضوی بس ٹرمینل سمیت جعلسازیوں میں پہلے ہی ایک پیج پر ہیں۔ ۔ جبکہ سندھ ہائی کورٹ فلاحی پلاٹ کو آکشن نہ کرنے کا فیصلہ بھی دے چکی ہے۔دوسری جانب محکمہ انسداد تجاوزات کے ایم سی کی کروڑوں کی بیٹ لینے اور ضبط شدہ سامان فروخت کرنے کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ کراچی میں تجاوزات لگانے والے بھی یہی ہیں اور ہٹا کر پھر لگوانے کی قیمت رشوت کی صورت میں وصول کی جاتی ہے۔ جس میں ٹاؤنز بھی برابر کے شریک ہیں۔ تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

