پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے والے اٹلی کی دس وکٹوں سے جیت

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلی بار کھیلنے والی اٹلی کی ٹیم نے نیپال کو دس وکٹوں سے شکست دے کر سب کو حیران کر دیا ہے۔

اٹلی نے 2025 میں یورپی کوالیفائرز میں سکاٹ لینڈ کو شکست دے کر 2026 کے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

رواں ٹی 20 ورلڈ کپ میں اٹلی کو پہلے میچ میں سکاٹ لینڈ سے تو شکست ہوئی، مگر اس میچ میں کارکردگی دلچسپ رہی تھی اور اسی کارکردگی کو آگے بڑھاتے ہوئے اٹلی نے جمعرات کو اپنی پہلی فتح بھی حاصل کر لی۔

اٹلی نے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ اور اسی ورلڈ کپ میں انگلینڈ جیسی ٹیم کو ٹف ٹائم دینے والی نیپال کی ٹیم کو صرف 123 رنز پر ہی ڈھیر کر دیا۔

کرس کلوگامے نے شاندار بولنگ کی اور صرف 18 رنز دے کر تین وکٹیں لیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

نیپال کی جانب سے عارف شیخ نے 27، آصف شیخ 20 اور روہت پوڈل نے 23 رنز کی اننگز کھیلی۔

جواب میں اٹلی نے 124 رنز کا ہدف 13ویں اوور میں ہی بنا کوئی وکٹ گنوائے حاصل کر لیا۔

ہدف کے تعاقب میں اٹلی کے اوپنرز جسٹن موسکا اور اینتھنی موسکا نے نہایت ہی عمدہ انداز میں کھیلا اور تیزی سے رنز بنانے کا سلسلہ آخر تک جاری رکھا۔

جسٹن نے 44 گیندوں پر تین چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 60 جبکہ اینتھنی نے 32 گیندوں پر چھ چھکوں اور تین چوکے لگا کر 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں