پاکستان نے بھارت سے میچ کھیلنے کیلئے ہماری رضامندی مانگی تھی،امین الاسلام

ڈھاکہ(این این آئی)سربراہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ امین الاسلام نے کہا ہے کہ پاکستان نے ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت سے میچ کھیلنے کے لیے ہماری رضامندی مانگی تھی۔ایک انٹرویو میں امین الاسلام نے بتایا کہ پاکستان کے فیصلے سے بنگلادیش اور پاکستان قریب آئے ہیں پاکستان نے ہمیں بہت سپورٹ کیا، پاکستان نے میٹنگ میں بتایا بنگلادیش نہ ہوا تو ہم نہیں کھیلیں گے جب پاکستان نے منع کیا تو سب کی توجہ ہم پر لگ گئی۔سربراہ بنگلادیش بورڈ نے کہا کہ آئی سی سی نے مجھ سے رابطہ کر کے میٹنگ کیلئے مدعو کیا،پاکستان نے میچ کھیلنے کیلئے ہماری رضامندی مانگی تھی۔انہوں نے کہاکہ سب ہمارا فیصلہ سننا چاہتے تھے پاکستان کے فیصلے کو کائٹ ڈپلومیسی کا نام دیتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا اور افغانستان کی کرکٹ میں اہمیت ہے آئی سی سی چاہتا ہے پانچوں بورڈ نمائندے پاک بھارت میچ دیکھیں اور آئی سی سی چاہتا ہے نمائندے پاک بھارت میچ دیکھنے کولمبو آئیں جس کا مقصد ہے پانچوں بورڈز کے نمائندے معاملات بہتر بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں