چیئرمین پی سی بی کی سری لنکن وزیر کھیل سے ملاقات، کھیلوں کے فروغ پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیرداخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سری لنکا کے وزیر کھیل و امور نوجوانان سنیل کمارا گیمیج سے ملاقات کی جس میں کھیلوں خصوصاً کرکٹ کے فروغ کے لیے دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سری لنکا میں پاکستان کے ہائی کمشنر میجر جنرل ریٹائرڈ فہیم العزیز، ایڈوائزر ٹو چئیرمین پی سی بی عامر میر، چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ملاقات میں سری لنکن وزارتِ اسپورٹس کے ساتھ اشتراک کار کو وسعت دینےکا فیصلہ کیا گیا اور پاکستان اور سری لنکن وزارت کھیل نے دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات میں گرمجوشی آرہی ہے اور کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے ذریعے باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ انہوں نے سری لنکا میں ملنے والی محبت اور شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے موقع پر بہترین انتظامات کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں