ٹی 20 ورلڈ کپ سپر8 مرحلہ: انگلینڈ نے سری لنکا کو 51 رنز سے شکست دے دی

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 51 رنز سے شکست دے دی۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو جیت کے لیے 147 رنز کا ہدف دے دیا جس کے تعاقب میں پوری سری لنکن ٹیم 95 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

سری لنکا کی جانب سے داسن شانکا 30 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ دیگر کھلاڑی نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس 3، جوفرا آرچر 2، لیام ڈاسن 2، عادل رشید 2 اور جمی اوورٹن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم سری لنکا کیخلاف بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 146 رنز بنا سکی۔فل سالٹ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کردی۔

پالی کیلے میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ فل سالٹ اور جوز بٹلر نے انگلینڈ کی اننگ کا آغاز کیا۔

16 رنز کے مجموعی اسکور پر جوز بٹلر 7 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، جیکب بیتھل 3، ٹوم بینٹن 6، کپتان ہیری بروک 14 اور سام کرن 11 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

فل سالٹ نے 62 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، لیام ڈاسون 6 رنز بناکر آؤت ہوگئے، ول جیکس نے 21 اور اوورٹن نے 10 رنز بنائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سُپر ایٹ مرحلے کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونا تھا جو کہ بارش کے سبب شروع بھی نہیں ہو سکا تھا۔

بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں