صحبت پور(رپورٹر) آل پاکستان بلیدی ویلفیٸر ایسوسی ایشن ضلع صحبت پور کے کارکنان و سٹی صحبت پور کے رہاٸشی منصب علی گولہ بلیدی، شاہد علی گولہ بلیدی، فرقان علی گولہ بلیدی، ثاقب گولہ بلیدی، اللہ ڈنو گولہ بلیدی، واجد گولہ بلیدی، فقیرو گولہ بلیدی، سومر خان گولہ بلیدی، حسن علی گولہ بلیدی ودیگر صحبت پور سٹی کے گولہ بلیدی قباٸل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سردار اقبال احمد خان بجارانی کا شمار ان سیاسی شخصیات میں ہوتا ہے جنہیں محض ایک رہنما نہیں بلکہ سندھ بلوچستان کی حقیقی عوامی آواز اور درد شناس قیادت کے طور پر پہنچانا جاتاہے۔ سردار اقبال احمد خان بجارانی نے نے ہمیشہ انتخابی نتائج سے قطع نظر عوامی خدمت کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے مسائل حل کرنے کو اقتدار یا منصب سے مشروط نہیں کیا بلکہ بغیر کسی عہدے کے بھی عوامی فلاح کے لیے مسلسل جدوجہد جاری رکھی۔ صحبت پور کے باسی انہیں اس رہنما کے طور پر یاد کرتے ہیں جو دکھ اور تکلیف کے وقت سب سے پہلے ان کے پاس پہنچتا ہے، حالات کا ادراک کرتا ہے اور اپنی بساط کے مطابق ہر ممکن مدد فراہم کرتا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کے حصول کے لیے ان کی کوششیں بھی قابلِ ذکر ہیں۔ حلقے کی محرومیوں اور بنیادی سہولیات کی کمی کو انہوں نے ہمیشہ سنجیدگی سے اٹھایا۔ سڑکوں، تعلیم، صحت اور دیگر عوامی مفاد کے منصوبوں کے لیے متعلقہ فورمز پر آواز بلند کی اور عملی جدوجہد کے ذریعے متعدد منصوبوں کی راہ ہموار کی۔ یہی وہ کردار ہے جس نے انہیں محض ایک سیاسی نام نہیں بلکہ ترقی و تبدیلی کی علامت بنا دیا۔ اسی طرح مستحق اور بے سہارا نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں کی فراہمی کے سلسلے میں بھی ان کی خدمات نمایاں ہیں۔ انہوں نے بے روزگاری کے عذاب سے دوچار نوجوانوں کے لیے دروازے کھلوائے، ان کی راہنمائی کی اور کئی گھروں کے چولہے دوبارہ روشن کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ متعدد گھرانے آج بھی اپنی بحالی اور خوشحالی کا کریڈٹ سردار اقبال احمد خان بجارانی کی جدوجہد کو جاتاہے۔ ان کا طرزِ سیاست ذاتی مفاد، گروہی سوچ اور وقتی فائدوں سے بالاتر ہے۔ وہ سیاست کو عبادت اور خدمت سمجھ کر انجام دیتے ہیں۔ سادگی، اخلاص، نرم گفتاری اور عملی جدوجہد ان کے کردار کی نمایاں خصوصیات ہیں۔ وہ ایسے رہنما ہیں جو جلسوں کی چمک دمک سے زیادہ ہسپتالوں، غریب بستیوں اور دکھ سے دوچار گھروں میں نظر آتے ہیں۔ اسی لیے ضلع صحبت پور کے عوام سردار اقبال احمد خان بجارانی کو صرف ایک سیاست دان نہیں سمجھتے بلکہ انہیں اپنا سچا ساتھی، امید کی کرن اور دکھ درد کا مخلص ہمسفر تصور کرتے ہیں۔ ان کی عوامی مقبولیت کا راز یہی ہے کہ وہ زبان سے کم اور عمل سے زیادہ خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ مختصراً، سردار اقبال احمد خان بجارانی کا کردار اس بات کی زندہ مثال ہے کہ قیادت کا تعلق صرف اقتدار سے نہیں بلکہ احساس، خدمت اور جراتِ اظہار سے ہوتا ہے، اور یہی اوصاف انہیں ضلع صحبت پور کی دھڑکن بناتے ہیں۔

