پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 ایڈیشن میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 182 رنز کا ہدف دے دیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ایونٹ کے دوسرے میچ میں گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز اسکور کیے۔
کنگز کی جانب سے معین علی 48 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان ڈیوڈ وارنر 35، سعد بیگ 30، سلمان آغا 22، اعظم خان 14، خوشدل شاہ 12، شاہد عزیز 8 اور محمد نعیم 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
حسن علی 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
گلیڈی ایٹرز کی جانب سے احمد دانیال نے 3 اور الزاری جوزف نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عثمان طارق اور ابرار احمد نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

