پی سی بی نے نسیم شاہ پر دو کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ پر سنٹرل کنٹریکٹ اور سوشل میڈیا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

پی سی بی کے مطابق کھلاڑی کو 27 مارچ کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا، جس کے بعد معاملے کی سماعت تین رکنی ڈسپلنری کمیٹی نے کی۔ نسیم شاہ کی غیر مشروط معافی کا نوٹس لیا گیا۔

تحقیقات اور شواہد کے جائزے کے بعد کمیٹی نے قرار دیا کہ نسیم شاہ سنٹرل کنٹریکٹ کی متعدد شقوں اور سوشل میڈیا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں جس پر ان کے خلاف دو کروڑ روپے مالی جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

دوسری جانب نسیم شاہ کے سوشل میڈیا ایڈوائزر کو بھی برطرف کر دیا گیا جبکہ پی سی بی نے بھی مذکورہ ایڈوائزر کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کیا اور اب یہ ایڈوائزر کسی بھی پی سی بی کنٹریکٹڈ کھلاڑی کے ساتھ کام نہیں کر سکے گا۔

پی سی بی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بورڈ پیشہ ورانہ معیار، ڈسپلن اور معاہدوں کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں