پاکستان سپر لیگ 11 کے بارہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے راولپنڈیز کے خلاف بولنگ کا فیصلہ کر لیا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا، تاہم موسم بہتر ہوتے ہی اسلام آباد یونائیٹڈ نے پنڈیز کے خلاف بولنگ کا آغاز کر دیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر محمد رضوان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور خود بولنگ کا فیصلہ کیا۔

