پی ایس ایل 11: راولپنڈیز کا ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں راولپنڈیز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دے دیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری میچ میں راولپنڈیز نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز اسکور کیے۔

راولپنڈیز کی جانب سے سیم بِلنگز 56 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ کامران غلام 35، ڈائن فوریسٹر 24، کپتان محمد رضوان 19، ڈیرل مچل 17، عبداللہ فضل 14، آصف آفریدی 7، یاسر خان 5 اور رشاد حسین 1 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے فیصل اکرم نے 4 اور عرفات منہاس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پیٹر سڈل اور محمد اسماعیل نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں