بلوچستان ایگریکلچرل ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹرکی قیمتی اراضی پر نجی ہسپتال کی جانب سے ناجائز قبضہ فوری روکا جائے،بی این پی (عوامی)

کوئٹہ + خضدار(این این آئی)بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے سیکرٹریٹ سے جاری اہم پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ کوئٹہ بروری پرواقع بلوچستان ایگریکلچرل ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر (BARDC) کی قیمتی سرکاری اراضی پر ایک نجی ہسپتال کی جانب سے مبینہ طورپرزبردستی،غیرقانونی تعمیرات اور ناجائز قبضے کو فوری طور پر روکا جائے بیان میں شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاگیا کہ وفاق سے منسلک اس اہم زرعی تحقیقی مرکز کی زمین پر قبضہ مافیا نے دھاوا بول دیا ہییہ زمین صرف چند ایکڑ زمین کا ٹکڑا نہیں بلکہ بلوچستان کی زرعی تحقیق کا مستقبل ہے۔ یہاں ہزاروں زیتون کے قیمتی درخت موجود تھے جنہیں بلڈوز کرکے تباہ کر دیا گیا ہیبی این پی عوامی نے اس عمل کو زرعی تحقیق پر براہ راست حملہ قرار دیا ہے۔ درختوں کی اس بڑے پیمانے پر کٹائی سے ماحولیاتی نقصان کے ساتھ ساتھ تحقیقی سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں بیان میں کہاگیا کہ ہزاروں ملازمین کا روزگار اسی ریسرچ سینٹر سے وابستہ ہیاگر یہ زمین خدانخواستہ چھن گئی تو ہزاروں خاندانوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ جائیں گے۔ پارٹی نے نجی ہسپتال کے قبضہ مافیاکی جانب سے سرکاری زمین پر ناجائز قبضے اور طاقت کے بل بوتے پرکی جانے والی تعمیرات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔بیان میں صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیاگیا کہ وہ فوری طور پر اس سرکاری زمین پر جاری تمام غیرقانونی تعمیراتی سرگرمیوں کو بند کرائے اور قبضہ فوری ختم کروائی جائے۔بیان میں دوٹوک الفاظ میں کہاگیا کہ بی این پی عوامی ایسے اوچھے ہتھکنڈوں اور قبضہ مافیا کی زبردستی کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی یہ صرف زمین کا مسئلہ نہیں بلکہ بلوچستان کے ہزاروں ملازمین کے روزی روٹی کا سوال ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ بی اے آر ڈی سی کے ہیڈ آفس کی زمین پر قبضہ کرتے ہوئے مبینہ طور پر 3 ہزار سے زائد درختوں کو بے دردی سے کاٹ کر تباہ کر دیاگیا ہیان درختوں کی جگہ کثیرالمنزلہ بلڈنگ تعمیر کرنا صوبے کی آنے والی نسلوں کے واحد زرعی تحقیقاتی سینٹر کو ایک بحرانی کیفیت کی طرف دھکیلنے کی کھلی سازش کی ہییہ درخت برسوں کی محنت سے تیار کیے گئے تھے اور زیتون کی پیداوار پر اہم تحقیق کا حصہ تھے۔بیان میں یاد دلایاگیا کہ انہی دفاتر اور تحقیقی کھیتوں کی بدولت آج ہزاروں ملازمین کا روزگار وابستہ ہیاس وفاقی زرعی تحقیقاتی ریسرچ سینٹر میں زیتون کی نئی اقسام پر تحقیق ہورہی ہے جو بلوچستان کے کسانوں کی خوشحالی کی ضامن ہے۔ بی این پی عوامی نے واضح کیا کہ اگر اس نجی ہسپتال کی متنازعہ اور غاصبانہ قبضہ گیریت کو فوری ختم نہیں کیاگیا تو پارٹی خاموش نہیں بیٹھے گی ایسی صورت میں بی این پی عوامی صوبہ بھر میں تمام سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی، کسان تنظیموں اور مزدور یونینز سے مل کر بھرپور احتجاج کا راستہ اختیار کرے گی احتجاج کا دائرہ وفاق تک پھیلایا جائے گا اور ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔ بیان کے آخر میں صدر مملکت پاکستان،وزیراعظم پاکستان،وزیراعلیٰ بلوچستان،چیف سیکرٹری بلوچستان اور دیگر تمام اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیاگیا ہے کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں مطالبہ کیاگیا کہ نجی ہسپتال کی زبردستی اور غیرقانونی تعمیرات میں بلا تاخیر مداخلت کی جائیریسرچ سینٹر کی قیمتی اراضی کو قبضہ مافیا سے فوری طورپر واگزار کرایا جائے اور ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائیبی این پی عوامی نے کہا کہ وہ بلوچستان کے وسائل، اداروں اور عوام کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی پارٹی ہر سطح پر اس طرح کی زیادتی کے خلاف بھرپورآواز بلند کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں