اوستہ محمد(این این آئی)ڈاکٹر جاوید جمالی میونسپل کمیٹی گنداخہ کے چیئرمین بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔ ان کے مدِ مقابل کسی بھی امیدوار نے نامزدگی فارم جمع نہیں کروایا، جس کے باعث ریٹرننگ آفیسر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسماعیل نے ڈاکٹر جاوید جمالی کو بلامقابلہ کامیاب قرار دیتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔اس موقع پر میر ضرار ناصر خان جمالی بھی موجود تھے، جبکہ نومنتخب چیئرمین ڈاکٹر جاوید جمالی کے حامی کونسلران، اتحادیوں اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی الیکشن کا عمل نہایت خوشگوار اور پْرامن ماحول میں مکمل ہوا، جس پر شرکاء نے اطمینان کا اظہار کیا اور ڈاکٹر جاوید جمالی کو بھرپور مبارکباد پیش کی۔

