گنداواہ(این این آئی)پولیس تھانہ گنداواہ کی حدود بادرہ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم افراد نے بادرہ کے علاقے میں گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں میہر خان ولد محمد طالب لاشاری موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔اطلاع ملنے پر مقامی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال گنداواہ منتقل کیا، جہاں قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد میت ورثاء کے حوالے کردی گئی۔واقعے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی ہے، جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

