پراچہ کمیونٹی کا ٹرائی اینگلر کرکٹ ٹورنامنٹ، پراچہ ہنٹر فاتح قرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پراچہ کمیونٹی کے زیر اہتمام ڈیفنس فیز 6 میں واقع ایس کے بی زیڈ گرانڈ میں ٹرائی اینگلر کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ ٹورنامنٹ میں پراچہ فائٹرز، پراچہ ٹائیگرز اور پراچہ ہنٹرز سمیت تین ٹیموں نے شرکت کی۔
تقریب کے روحِ رواں امان پراچہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹورنامنٹ ایک ہی پول پر مشتمل تھا، جس میں ہر ٹیم نے کم از کم دو لیگ میچز کھیلے۔ پوائنٹس کی بنیاد پر ٹیموں کی پوزیشنز کا تعین کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹورنامنٹ گزشتہ برسوں کی طرح اس بار بھی نہایت دلچسپ اور سنسنی خیز ثابت ہوا۔ٹورنامنٹ کے اختتام پر پراچہ ہنٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ امان پراچہ نے فاتح ٹیم کے کپتان اویس کو ٹرافی دی کی جبکہ دیگر نمایاں کارکردگی دکھانے والی ٹیموں کو بھی سراہا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں