خاران (رپورٹ محمدعیسی محمدحسنی )ضلع واشک کے علاقے ماشکیل میں حکومتِ بلوچستان اور بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے اشتراک سے رائیز پروجیکٹ کے زیرِ اہتمام ایک شاندار کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ اس ٹورنامنٹ کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا، کھیلوں کو فروغ دینا اور نوجوانوں میں اتحاد، ہم آہنگی اور بھائی چارے کو مضبوط بنانا تھا۔ فائنل میچ کے مہمانِ خصوصی ممتاز قبائلی وسیاسی راہنماء حاجی عبدالکریم ریکی تھے۔ انہوں نے کامیاب ٹیموں اور شائقین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ بلوچستان اور بی آر ایس پی کے رائیز پروجیکٹ کے تحت نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے ایسے پروگرامز کا تسلسل انتہائی ضروری ہے، تاکہ نوجوان اپنی توانائیاں مثبت انداز میں استعمال کرتے ہوئے معاشرے کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔ فائنل میچ میں بی آر ایس پی رائیز پروجیکٹ ضلع واشک کے کوآرڈینیٹر حبیب ملنگزئی نے کہاکہ رائیز پروگرام کے تحت ضلع واشک کے مختلف علاقوں میں مختلف کھیلوں کا انعقاد کرکے کھلاڑیوں کا حوصلہ افزائی کی جارہی ہیں کیونکہ دیگر شعبوں کی طرح اسپورٹس کے شعبے میں کھیلوں کے میدان کو آباد کرنے کے لیے نوجوانوں کو مختلف سماجی برائیوں سے بچانے کیلئے ایسے ایونٹ کا انعقاد ضروری ہیں اس سلسلے میں بی آر ایس پی رائیز پروگرام کے تحت علاقے میں ترقی وخوشحالی اور نوجوانوں کے لئے ایسے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس سے نوجوانوں کو مختلف مثبت سرگرمیوں میں مصروف عمل رہے جبکہ اس موقع پر امداد مینگل، عبید اللہ، عزیز یلانزئی اور امیر شاہ نے بھی ماشکیل کے عوام کو ایک کامیاب اور منظم ٹورنامنٹ کے انعقاد پر دلی مبارکباد پیش کی اور منتظمین اور خاص طور پر نصیر آحمد کبدانی کی کاوشوں کو سراہا۔
ٹورنامنٹ میں مقامی نوجوانوں کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی جبکہ شائقین نے کھلاڑیوں کی زبردست حوصلہ افزائی کی، جس سے پورا ماحول کھیل، جوش و خروش اور مثبت توانائی سے بھرپور رہا۔ اس موقع پر حفیظ حسنی اور ماشکیل کے بی آر ایس پی ٹیم نے حکومت بلوچستان اور بی آر ایس پی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیوں کا انعقاد خوش آئند ہے.آخر میں کھلاڑیوں میں ٹرافی شیلڈ اور کھیلوں کے سامان تقسیم کی گئی

