آل خاران جشنِ حسنین فٹبال ٹورنامنٹ: شاعر نصیر جان کبدانی فٹبال کلب دو گول سے چیمپئن بن گیا

خاران(رپورٹ محمدعیسی محمدحسنی ) آل خاران جشن حسنین جان محمدحسنی لوکل فٹبال ٹورنامنٹ زیر نگرانی ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن خاران فائنل میچ کھیلا گیا۔ شاندار اور کامیاب فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ شاعر نصیر جان کبدانی فٹبال کلب خاران بمقابلہ شھید سرفراز ناز فٹبال کلب خاران کے درمیان کھیلا گیا۔ شاندار فائنل میچ کے معزز مہمان خاص سپورٹس دوست شخصیت انیس شیخ کے فرزند حاجی شاہ فیصل شیخ تھے یہ میچ شاعر نصیر جان کبدانی فٹبال کلب نے صفر کے مقابلے دو گول سے جیت لیا شاندار اور دلچسپ فائنل میچ کے تقریب میں سیکرٹری ڈی ایف اے خاران سردار زادہ ڈی سی منور حسین سمالانی، خاران کے نامور صحافی محمد عیسیٰ محمد حسنی، میر قسیم ملازئی، سفر خان راسکوئی، جبکہ ڈی ایف اے خاران کے ممبران عبد الحکیم ساجن، سید ھدایت اللہ شاہ، ملک تگاپی، خازن بیدت خان ملازئی، کوچ برکت علی، کوچ عزت اللہ سینئر، کوچ جاوید کاظمی، و دیگر سینہر کھلاڑی بھی موجود تھے ۔شاندار فائنل میچ کے مہمان خاص حاجی شاہ فیصل شیخ، سیکرٹری ڈی ایف اے سردار زادہ ڈی سی منور حسین سمالانی،اور صحافی حضرات نے ٹورنامنٹ انتظامیہ اور کھلاڑیوں میں انعامات وشیلڈ تقسیم کئیے جبکہ مہمان خاص نے ونر اور رنر ٹیموں کو ٹرافی اور کھیلوں کے سامان و شیلڈ تقسیم کی۔فائنل میچ کے مہمان خاص حاجی شاہ فیصل شیخ نے کہا کہ خاران کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہیں فٹبال کے دنیا میں خاران کے نوجوان کھلاڑیوں نے پورے ملک بلکہ بلوچستان کے کونے کونے میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے علاقے خاران کا نام روشن کئیے ہیں خاران کے کھلاڑیوں کو حوصلہ افزائی کی ضرورت ہیں اسپورٹس دوست حضرات بالخصوص حکومت کو چائیے کہ وہ خاران جیسے دورافتادہ علاقے میں فٹبال کے کھلاڑیوں کے بنیادی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے ان کے حوصلہ افزائی کریں تاکہ وہ مزید کھیلوں میں دلچسپی لے سکیں اور سماجی سرگرمیوں اور برائیوں سے بچ سکیں اج کے فائنل میچ میں رنر اور ونر ٹیم مبارکباد کے مستحق ہیں جھنوں نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے فائنل تک رسائی حاصل کی ہیں اور ساتھ ہی ٹورنامنٹ کے تمام منتظمین بھی مبارکباد کے مستحق ہیں جھنوں نے کامیابی کے ساتھ ٹورنامنٹ کو اختتام پذیر تک پہنچائیں مہمان خاص نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے لئے نقد انعام کا بھی اعلان کیا ۔ اس موقع پر صدر ٹورنامنٹ سردار شفیق الرحمٰن ملازئی۔سیکرٹری ٹورنامنٹ جلیل احمد ۔سرپرست اعلیٰ سیکرٹری محمد موسیٰ محمد حسنی نے معزز مہمان خاص اور صحافی حضرات سمیت دیگر مہمانان کا شکریہ ادا کیا
میچ ریفری استاد عبد الستار بادینی نیشنل، اسسٹنٹ ریفری ظہور زیڈ ایس ۔سردار محی الدین غلزئی تھے ۔کیمرہ مین فرحت اللہ حسنی ایڈیٹر ملک تگاپی بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں