جرمنی میں سائیکل ریس کے دوران بزرگ خاتون کے اسکوٹی لے کر اچانک بیچ میں آنے سے متعدد سائیکلسٹ گر پڑے۔
جرمنی میں منعقدہ سارلینڈ ٹروفیو جونیئرز سائیکل ریس کے دوران ایک غیر متوقع واقعے نے مقابلے کو اس وقت افراتفری میں بدل دیا جب ایک بزرگ خاتون اپنی موبیلیٹی اسکوٹر سمیت اچانک ریس کے راستے میں آ گئیں۔
اتوار کو ہونے والی اس ریس میں یورپ بھر سے 100 سے زائد نوجوان سائیکلسٹ شریک تھے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون تماشائیوں کے درمیان سے آہستہ آہستہ اسکوٹی کو سڑک کی جانب لے آئیں۔
ایک سائیکلسٹ تو اسکوٹی سے بچنے میں کامیاب رہا تاہم اس کے پیچھے آنے والا سائیکلسٹ ٹکرا گیا اور سائیکل سمیت سڑک پر جا گرا۔
اس اچانک حادثے کے نتیجے میں پیچھے آنے والے کچھ مزید سائیکلسٹ بھی گر پڑے۔

