بابر اعظم کا بی بی ایل فرنچائز سڈنی سکسرز سے 10کروڑ روپے کا معاہدہ

لاہور(این این آئی)سابق کپتان بابر اعظم کے بیگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی فرنچائز سڈنی سکسرز سے معاہدے کی تفصیل سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کو بیس پرائز سے زیادہ معاوضے کی پیشکش کر کے پری سائن کیا۔ بابر اعظم نے بگ بیش لیگ کیلیے سکسرز سے تقریباً 10 کروڑ روپے کا معاہدہ کیا۔سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کو پلاٹینم کیٹیگری میں پک کیا، پلاٹینم کیٹیگری کی بیس پرائز تقریباً پونے آٹھ کروڑ روپے ہے۔ذرائع کے مطابق بابر اعظم بی بی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔بگ بیش لیگ 14 دسمبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگی جس میں بابر اعظم پہلی بار شرکت کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابر اعظم سمیت کئی قومی کرکٹرز کو مختلف لیگز کیلیے این او سی جاری کیا تھا۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق بابر اعظم کو بگ بیش لیگ کیلیے 14 دسمبر تا 28 جنوری کیلیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں