فیفا ورلڈ کپ: برازیل کیخلاف جاپان نے ناک آؤٹ میچ میں پہلا گول کر دیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 کے ناک آؤٹ مرحلے میں جاپان نے برازیل کے خلاف شاندار آغاز کرتے ہوئے پہلا گول کر کے سب کو حیران کر دیا۔

ہیوسٹن میں کھیلے جا رہے میچ کے پہلے ہاف کے 29ویں منٹ میں جاپان کے سانو نے گیند کو جال کی راہ دکھاتے ہوئے اپنی ٹیم کو 1-0 کی برتری دلائی۔

برازیل نے گول برابر کرنے کی کوشش کی، تاہم جاپانی دفاع نے حریف کے تمام حملے ناکام بنا دیے اور پہلا ہاف جاپان کی 1-0 کی برتری کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

دوسری جانب راؤنڈ آف 32 کے ایک اور مقابلے میں جرمنی اور پیراگوئے پاکستانی وقت کے مطابق رات ڈیڑھ بجے مدمقابل ہوں گے جبکہ صبح 6 بجے نیدرلینڈز اور مراکش کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔

اس سے قبل مشترکہ میزبان کینیڈا نے جنوبی افریقا کو 1-0 سے شکست دے کر پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں