ویمن انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان نے ممکنہ اسکواڈ کی تیاریاں شروع کردیں

پہلی مرتبہ پاکستان کے دورے پر آنے والی جنوبی افریقا کے خلاف ویمن انڈر19 ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کی ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کا آغاز ہوگیا۔

بدھ سے حنیف محمد ریجنل کرکٹ اکیڈمی، نیشنل بنک اسٹیڈیم پر شروع ہونے والے کیمپ میں20 کھلاڑیوں کومدعو کیا گیا ہے، پہلے روز کیمپ کمانڈنٹ محمد مسرور کی زیر نگرانی جسمانی ورزشوں کے بعد بولنگ اور بیٹنگ کے نیٹ پریکٹس سیشن ہوئے۔

کیمپ کے دوران5 میچز پر مشتمل سیریز کے لیے پاکستان کی 15 رکنی اسکواڈ کا انتخاب عمل میں لایا جائےگا، قومی جونیئر ویمن سلیکشن کمیٹی سابق ٹیسٹ کرکٹراسد شفیق، سابق انٹرنیشنل ویمن کرکٹر بتول فاطمہ اور قومی ویمن جونیئر ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد مسرورپرمشتمل ہے۔

کیمپ میں مدعو 20 کھلاڑیوں میں الزوہا حماد، اقصیٰ حبیب، عریشہ انصاری، بریرہ سیف، فضا فیاض، ہادیہ مینا، کومل خان، ماہم نزاکت، ماہ نور اقبال اور ماہر نور زیب،ملائکہ سہانی، میمونہ خالد، پاکیزہ شبیر، راحمہ سید، روائل فرحان، روزینہ اکرم، سمیہ افسر، شہر بانو، زینب خانم اور ذوفشاں ایاز شامل ہیں۔

یاد رہے کہ14 جولائی سے شروع ہونے والی سیریزمیں شرکت کے لیے مہمان ٹیم 10 جولائی کو کراچی پہنچ رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں