کوئٹہ(این این آئی) ایران میں پھنسے 500سے زائدزائرین سمیت 752افراد کوئٹہ پہنچ گئے، آج ملک کے دیگر حصوں میں روانہ کیا جائے گا۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے بتایا کہ منگل کو ایران سے آنے والے 545زائرین اور 207طلباء بسوں کے ذریعے کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی خدشات کی بناء پر ایران سے آنے والے افراد کو آج بدھ کو کوئٹہ سے اسلام آباد، پنجاب اور کراچی روانہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کے علاقے گپت بارڈر پر بھی بعض لوگ پہنچے ہیں جنہیں کراچی منتقل کیا جائے گا۔
