دالبندین (این این آئی) دالبندین میں دن دیہاڑے ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر، دیپک نامی شخص کی پرچون کی دکان سے تین موبائل فون، تیس ہزار روپے نقدی اور دیگر سامان لے کر نامعلوم موٹر سائیکل سوار چور فرار ہوگئے۔ ہندو برادری نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان نامعلوم چوروں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔
