صحبت پور پولیس لائن میں دربار کا انعقاد، اہلکاروں کے مسائل سنے گئے، ایس ایس پی ذیشان علی کی ہدایات

صحبت پور (نامہ نگار) فلائٹ لیفٹیننٹ رٹائرڈ ذیشان علی SSP صحبت پور نے انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان کوئٹہ کےحکم کے مطابق پولیس لائن صحبت پور میں پولیس دربار کاانعقاد کیا گیا۔ درباد میں ضلع کے ڈی ایس پیز ایس ایچ اوز اورآفس اسٹاف کےتمام انچارج صاحبان نے شرکت کی۔ دربار کاباقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ دربار میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے کا کہا کہ پولیس فورس ایک منظم ادارہ اور ایک مضبوط خاندان کی مانند ہے، جہاں ہر اہلکاران کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے پولیس اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کرے، عوامی خدمت کو اپنا مشن بنائیں اور اپنی ذمہ داریوں کو ایمانداری، دیانتداری اور خلوص نیت سے ادا کریں۔پولیس دربار کے انعقاد کا مقصد پولیس فورس میں ہم آہنگی، پیشہ ورانہ بہتری اور مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کو یقینی بنانا ہے تاکہ پولیس مزید مستعدی اور لگن کے ساتھ عوامی خدمت دے سکے۔ امن امان کی صورت حال کے پیش نظر ہدایات میں جوانوں کو اپنی حفاظت خود یقینی بنانے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے کا بہادری اور دلیری سے مقابلہ کر نے کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ موجودہ حالات میں پولیس فورس کو نہ صرف چوکنا رہنا ہے بلکہ عوامی تحفظ کے لیے ہر ممکن کردار بھی ادا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس دربار افسران و اہلکاروں کے درمیان براہِ راست رابطے کا مؤثر ذریعہ ہے، جہاں ملازمین کھل کر اپنے مسائل بیان کرتے ہیں اور ان کا بروقت حل ممکن بنایا جاتا ہے. دربار کے دوران پولیس ملازمین نے اپنے مسائل، تجاویز اور ضروریات پیش کیں، جنہیں ایس ایس پی صحبت پور ذیشان علی نے بغور سنا اور ان کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے۔ اور آخر میں شہداء ملازمین اور فوت شدگان کے حق دعاۓ مغفرت کی جاکر بلوچستان پولیس زندہ باد پاکستان پائندہ باد کا نعرہ لگا کے دربار کو برخاست کیاگیا۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں