مختلف علاقوں میں آج بجلی بندرہے گی

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق مختلف گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنزپر ضروری مرمتی کام کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں 19جون کومستونگ گرڈ اسٹیشن کے اولڈلک پاس،عزیز آباد، مرُسل،آب گل،عثمان آباد فیڈرسے صبح 10بجے سے دوپیر 2بجے تک بجلی بندہوگی،اُسی روز لورالائی گرڈ کے سنجاوی سرکٹ سے دن 12بجے سے شام 4 بجے تک بجلی بند رہے گی،اسکے علاوہ جھل مگسی،با رکھان اور کو ہلو گرڈاسٹیشن سے صبح 9بجے سے دوپہر 2بجے تک بجلی بندرہے گی۔ اسکے علاوہ 20جون کو مری آباد گرڈ کے گلستان روڈ فیڈر سے صبح 10بجے سے دن 12بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے بجلی بندش پرزحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں