پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ بلوچستان کے صو با ئی جنر ل سیکر ٹر ی میر سجاد احمد رئیسانی کا میر شعیب نوشیروانی کو بجٹ پیش کرنے پر خراجِ تحسین

کوئٹہ،(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ بلوچستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل میر سجاد احمد رئیسانی نے صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی کو بلوچستان کا مالی سال 2025-26 کا بجٹ پیش کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے اس بجٹ کو بلوچستان کے عوام کی امنگوں کا ترجمان قرار دیتے ہوئے کہا کہ میر شعیب نوشیروانی نے مشکل معاشی حالات کے باوجود ایک متوازن، ترقیاتی اور عوام دوست بجٹ پیش کر کے اپنی قابلیت اور وژن کا ثبوت دیا ہے۔میر سجاد احمد رئیسانی نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں تعلیم، صحت، روزگار، انفراسٹرکچر اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے جو کہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کی ترقی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے بجٹ میں جو منصوبے شامل کیے گئے ہیں وہ خوش آئند اور قابلِ ستائش ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہی ہے اور میر شعیب نوشیروانی کی جانب سے پیش کردہ بجٹ اسی تسلسل کا عکاس ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ بجٹ میں شامل تمام ترقیاتی منصوبے بروقت اور شفاف طریقے سے مکمل کیے جائیں گے تاکہ عوام حقیقی معنوں میں ان ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔آخر میں میر سجاد احمد رئیسانی نے میر شعیب نوشیروانی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسی جذبے کے ساتھ بلوچستان کے عوام کی خدمت کرتے رہیں اور صوبے کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں