کوئٹہ(این این آئی) ریجنل ہیڈ او پی ایف بلوچستان رضا وارثی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ اور ہمارے ماتھے کا جھومر پاکستانیوں اوورسیز پاکستانیز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں،وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چودھری سالک حسین چیئرمین اوپی ایف سید قمررضا،منیجنگ ڈائریکٹر او پی ایف محمد افضال بھٹی اور ڈائریکٹر جنرل ویلفیئر اینڈ سروسز مصطفی حیدر کی خصوصی ہدایت پر او پی ایف ریجنل افس کوئٹہ کی ٹیم نے ریجنل ہیڈ او پی ایف بلوچستان رضا وارثی کی سربراہی میں ایران اسرائیل جنگ کی وجہ سے یہ بذریعہ راستہ تفتان پرکوئٹہ پہنچے والے میں 200 سے زائد طلبائکا استقبال کیا اور انہیں کھانا اور پانی بھی فراہم کیا گیا۔اس موقع پراوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ریجنل ہیڈ او پی اے بلوچستان رضا وارثی نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ریجنل ہیڈ او پی اے بلوچستان رضا وارثی کا کہنا تھا کہ ”اوورسیز پاکستانی ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ریجنل ہیڈ او پی اے بلوچستان رضا وارثی نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا کردار کلیدی ہے، جن کی وطن سے محبت اور قربانیوں کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا۔اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات اسسٹنٹ کمشنرکلیم بخاری، اور حکومت بلوچستان کے دیگر آفسران بھی موجود تھے طلبہ سے بات چیت کرتے ہوئے ریجنل ہیڈ او پی ایف بلوچستان نے کہا کہ او پی ایف حکومت بلوچستان کے تعاون سے طلبائکو تمام تر سہولیات فراہم کر رہی ہے ان کے کھانے رہائش ٹرانسپورٹ کا بھی بندوبست بھی کیا گیا ہے او پی ایف سمندر پار پاکستانیوں کی خدمت کا عمل اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے جاری رکھے گی اس موقع پر ایران سے وطن واپسی پر پہنچنے پر طلبہ نے او پی ایف اور حکومت بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ پہنچنے پر او پی ایف نے ہمیں خوش آمدید کہا اوربروقت ہمیں کھانا اور پانی پیش کیا اور رہائش اور سفری انتظامات سے آگاہ کیا تمام طلبائاور ان کے خاندان او پی ایف اور حکومت بلوچستان کے شکر گزار ہیں اور طلبہ کے لیے کیے کے انتظامات سے مطمئن ہیں مزید برآں کمشنر کوئٹہ ڈویڑن حمزہ شفقات نے او پی ایف کے کاوشوں کو سراتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا
