لسبیلہ(رپورٹ بیوروچیف حفیظ دانش) قومی آر سی ڈی شاہراہ پر واقع کھاٹا پل خستہ حالی کا شکار ہو چکا ہے پل کے کناروں پر پڑنے والے گہرے شگاف اور گڑھوں نے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ مقامی شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر فوری مرمت نہ کی گئی تو کسی بڑے حادثے کا خطرہ ہےتشویشناک بات یہ ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کا دفتر پل سے چند قدم کے فاصلے پر ہونے کے باوجود کسی قسم کی مرمتی کارروائی یا احتیاطی اقدامات نہیں کیے گئے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ NHA کی خاموشی خطرناک غفلت ہے جو کسی بڑے سانحے کا پیش خیمہ بن سکتی ہےعوامی حلقوں، مسافروں اور ٹرانسپورٹرز نے وفاقی وزیر مواصلات، NHA حکام اور ڈپٹی کمشنر لسبیلہ محترمہ حمیرا بلوچ سے مطالبہ کیا ہے کہ کھاٹا پل کی فوری مرمت کی جائے، بیریئرز لگائے جائیں اور پل پر ٹریفک کو ممکنہ خطرات سے بچانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- رکنی پولیس کی کامیاب کارروائی، قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار
- عوام کو ہنگامی حالات اور مختلف سرکاری خدمات تک فوری رسائی فراہم کرنے کے لیے اہم سرکاری ہیلپ لائن نمبرز جاری
- پنجگور کے علاقے قادر آباد ڈمب میں مسلح گاڑی سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
- جمعیت علماء اسلام کے خلاف جاری سیاسی انتقام، انتظامی جانبداری اور ریاستی اختیارات کے بے جا استعمال نے تمام جمہوری اور آئینی حدود کو پامال کر دیا ہے،مولانا آغا محمود شاہ
- محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن جاری،شہر کے مختلف علاقوں میں 25 کمرشل پراپرٹیز کو سر بمہر کر دیا گیا
- مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کا عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت گوادر کے دفتر کا دورہ،رکنیت حاصل کرکے تعاون کے عزم کا اظہار
- موسمیاتی تبدیلی صرف ایک گلوبل چیلنج نہیں, یہ انسانیت کی بقاء و ارتقاء کا معاملہ ہے،گورنر بلوچستان
- سانچ : کاہنہ کا المناک سانحہ: معصوم بچوں کی شہادت اور غربت کا خون ریز چہرہ
- غیر قانونی سمر کیمپس کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر معطل
- وزارتِ تجارت کا ایران کے ساتھ مخصوص برآمدات کے لیے 60 روزہ خصوصی رعایت کا فیصلہ

